ضم قبائلی اضلاع سپورٹس فیسٹول جوڈو مقابلے خیبرنے جیت لئے

بدھ 8 دسمبر 2021 23:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء)ضم شدہ قبائلی اضلاع گیمز میں منعقد ہ جوڈو مقابلے ضلع خیبرنے جیت لئے ، ضلع کرم نے دوسری اور باجوڑ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس پیر عبدالله شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈی ایس او راحید گل آفریدی ، اے ڈی ایڈمن اعوان حسین ، اے ڈی اشفاق،کوچز محمد عامر ،انٹر نیشنل مارشل آرٹ کھلاڑی محمد عمران ،نورشاہ آفریدی سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

قیوم سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے پچاس کلوگرام ویٹ میں عزیز خان خیبر نے گولڈ ، عبدالقیوم کرم سلور اور باجوڑ کے زاہد الله نے برائونز میڈل حاصل کیا ، 55 کلوگرام میں شاکر الله خیبر نے گولڈ میڈل، عبدالله شاہ نے سلور اور کرم کے محمد نے برائونز میڈل جیتا ، 60 کلوگرام کے مقابلوں میں ریحان خان خیبر نے سونے ، کرم کے محمد قاسم نے چاندی اور باجوڑ کے ابوہریرہ نے برائونز میڈل جیتا ، 66 کلوگرام ویٹ میں اختر حسین خیبر نے گولڈ ، کرم کے احمد خان نے سلور اور باجوڑ کے شاہد خان نے برائونز میڈل حاصل کیا ۔ ان مقابلوں میں نورشاہ آفریدی ،ذاکر الله ، صابر خان ، عبدالہادی اور کبیر خان نے ایونٹ آرگنائز کیا

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں