قبائلی اضلاع گیمز ، باکسنگ میں خیبر اور کوہاٹ نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

بدھ 8 دسمبر 2021 23:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) ضم شدہ قبائلی اضلاع گیمز کے سلسلے میں منعقدہ باکسنگ کے سیمی فائنل مقابلوں میں خیبراور کوہاٹ کے کھلاڑیوں نے فائنل کوالیفائی کرلیا ،پشاور سپورٹس کمپلیکس کے ارینا میں منعقدہ 54 کے جے ویٹ کیٹگری میں کوہاٹ کے ضیاء الله نے خیبرکے نصیب کو شکست دی ، 57 کلوگرام ویٹ میں خیبرکے عبیدالرحمان نے باجوڑ کے روح الله کو ہرایا ، 60 کے جی میں محمد حسن کوہاٹ نے باجوڑ کے رحمت الله 63 کے جی میں خیبر کے محمد الله نے وزیر ستان کے ریحان الله اور 71 کے جی میں خیبرکے کاشف نے کرم کے عصمت الله کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، آفیشلز میں نعمت گل ، سیراج الدین ، اجمل خان ، افضل خان اور کاشف خان موجود تھے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں