فٹ بال ٹرائلز ، بہترین انتظامات پر غیر ملکی کوچ کارل فیرائے نے ڈی ایس او پشاور کو یادگاری شیلڈ پیش کردی

ہفتہ 22 جنوری 2022 14:03

فٹ بال ٹرائلز ، بہترین انتظامات پر غیر ملکی کوچ کارل فیرائے نے ڈی ایس او پشاور کو یادگاری شیلڈ پیش کردی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) فٹ بال کے غیر ملکی کوچز نے طہما س خان فٹ بال سٹیڈیم کے انتظامات پر خوشی کا اظہار کیا ہے ، یہ کوچز کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو کے سلسلے میں پشاور آئے ہوئے تھے جنہوں نے مقامی کوچز کے مدد سے کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو پروگرام میں خیبر پختونخواہ سے فٹ بال کے کم عمر کھلاڑیوں کا انتخاب کرناتھا .

(جاری ہے)

ٹرائلز کے بعد غیر ملکی کوچز نے طہما س خان فٹ بال سٹیڈیم میں ہونیوالے انتظامات پرخوشی کا اظہار کیا بعدازاںغیر ملکی فٹ بال کوچ کارل فیرائے نے ڈی ایس او پشاور کو انتظامات پر شیلڈ بھی پیش کیا. فٹ بال کے ان ٹرائلز کا بنیادی مقصد نئے ٹیلنٹ کیلئے مواقع فراہم کرنے سمیت ان کھلاڑیوں کو بیرون ملک ٹیموں میں کھیلنے کے مواقع بھی فراہم کرنا ہے اور یہ وزیراعظم کی ہدایت پر عثمان ڈار نے شروع کیا ہے .

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں