پشاور ریجنل ویمنز سپورٹس گالا اختتام پذیر ، فرنٹیئر کالج پشاور نے میلہ لوٹ لیا

جمعرات 27 جنوری 2022 23:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس چارسدہ اور ضلعی انتظامیہ چارسدہ کے زیر اہتمام عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس میں جاری پشاور ریجن ویمنز سپورٹس گالا اختتام پذیر ہوگیا‘فرنٹیئر کالج پشاور کی طالبات نے میلہ لوٹ لیا اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چارسدہ سعادت حسن نے انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ایڈنشنل ڈپٹی کمشنر محمد علی شاہ،ڈائریکٹر سپورٹس گورنمنٹ کالج پشاور ارشد حسین،ایڈمنسٹریٹر محمد عمران ‘انسپائرر پبلک سکول چارسدہ پرنسپل فائز گل،ڈائریکٹرسپورٹس ارشد حسین کے علاوہ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج عمرزئی چارسدہ آمنہ بی بی، میڈم رحم بی بی، ڈائریکٹر سپورٹس فرنٹیئر کالج پشاور گل صنوبراخلاص جمشید بلوچ،نجمہ قاضی‘ آفشین اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس چارسدہ کے زیر اہتمام عبدالوالی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں منعقدہ تین روزہ پشاور ریجنل خواتین سپورٹس فیسٹیول فرنٹیئر کالج برائے خواتین نے مجموعی طور پر تین گولڈ اور ایک سلور میڈلز کیساتھ اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں فرنٹیئر کالج نے پہلی،گورنمنٹ گرلز سٹی کالج نے دوسری جبکہ باچا خان گرلز کالج نے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔ بیڈمنٹن کے مقابلوں میں فرنٹیئر کالج نے گولڈ،نحقی گرلز کالج نے سلور اور باچا خان کالج نے برانز میڈلز جیت لئے،سائیکلنگ کے مقابلوں میں پیس سکول زرلالا نے پہلی،پیس کالج نے دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چارسدہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،تھروبال کے ایونٹ میں باچا خان کالج نے گولڈ ،فرنٹیئر کالج نے سلور جبکہ سٹی گرلز کالج گلبہار نے برانز میڈلز اپنے نام کیا ۔

والی بال کے فائنل میں فرنٹیئر گرلز کالج نے باچا خان گرلز کالج کو تین ایک سے شکست دے کرے ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ تیسری پوزیشن تنگی کالج چارسدہ کی رہی۔‘تین روز قبل ایک پروقارتقریب عبدالوالی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں منعقد ہوئی ‘سپورٹس گالا کاافتتاح ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خالد خان نے کیا‘اس موقع پرانسپائر پبلک سکول چارسدہ کی بچیوں نے پی ٹی اورٹیلوکابھی دلکش مظاہرہ پیش کیاجسے حاضرین نے بے حد پسندکیا۔

واضح رہے کہ تین روزہ پشاورریجن وویمن سپورٹس گالا میںپانچ کھیلوں تھروبال،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس،والی بال اورہینڈبال میںپندرہ سے زائد خواتین کالج حصہ لے رہے ہیں پہلے روز تھروبال کے دومیچز کھیلے گئے پہلے میچ میں گورنمنٹ وویمن ڈگری کالج نحقی نے گورنمنٹ وویمن ڈگری زریاب پشاورکو اوردوسرے میچ میں گورنمنٹ وویمن ڈگری کالج درگئی نے گورنمنٹ وویمن ڈگری کالج چارسدہ کومات دی۔

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خالد خان نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت خواتین سپورٹس کی ترقی وترویج بھرپورکام کررہی ہیںاورہم اپنے بچیوں کوکھیلوں کی تمام سہولیات فراہم کررہی ہیں‘وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی واضح ہدایات پرسات ریجن جن میںڈی آئی خان،بنوں،کوہاٹ،مردان،ہزارہ،اورملاکنڈ میں خواتین کھیلوں کے لیے جمنازیم بنائے جارہے ہیںجن پرتمام ترکام تقریبا مکمل کرلیاگیاہے انہوںنے بتایاکہ اس سال بھی کھیلوں کے لیے ساڑھے چھ ارب روپے مختص کیے گئے ہیںجس سے کھیل وکھلاڑیوں کے لیے بھرپورکام کیاجائیگا ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں