قطر انٹر نیشنل سکواش چیمپئن شپ ، پاکستان نے دو سلورمیڈلز جیت لئے

ہفتہ 21 مئی 2022 00:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) ڈائریکٹر جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا سکواش اکیڈمی کے دو کھلاڑیوں محمد عمیر اور ہریرہ خان نے قطر انٹرنیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2022 میں پاکستان کیلئے چاندی کے تمغے جیت لئے۔ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے ڈی جی خالد خان کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس کے پی اور دی بینک آف خیبر کو بھی اپ دونوں پر فخر ہے‘ منصفانہ سلیکشن اور پروفیشنل کوچز کی محنت رنگ لا رہی ہے۔

(جاری ہے)

جون 2021 میں دی بینک آف خیبر کے تعاون سے مزید تربیت کے لئیکھلاڑی منتخب کئے تھے اور اب وہ بین الاقوامی سطح پر کارکردگی کا مظاہرہ کر کے نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پاکستان کا نام فخر سے بلند کر رہے ہیں۔ محمد عمیر اور ہریرہ خان نے کہا ہک ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور اس کے ساتھ ہی اپنے کوچنگ سٹاف کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ ہمارے مستقبل کے چیمپئنز کو تربیت دینے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں۔ طاہر اقبال سینئر سکواش کوچ نے خصوصی طور پر ان بچوں کی ٹریننگ کی زمیداری لی تھی اور ان کا کہنا ہے کے وہ دن دور نہیں کہ ہم دوبارا ورلڈ لیول کے پلیئرز پروڈیوس کریں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں