پشاورکے باڈی بلڈنگ جیمزکے کوچزخیبرپختونخواباڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کےخلاف سراپااحتجاج بن گئے

منگل 24 مئی 2022 20:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) پشاورکے باڈی بلڈنگ جیمزکے کوچزخیبرپختونخواباڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کےخلاف سراپااحتجاج بن گئے ۔اس حوالے سے خیبرپختونخواباڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے سابق جوائنٹ سیکرٹری وچیف کوچ ایشین جیم سعیدالرحمن کی قیادت میں تحصیل گورگھٹڑی بازارکلاں میں ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں کثیرتعدادمیں جیمزکوچزنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مایہ نازتن ساز سعید الرحمن نے کہاکہ خیبر پختونخوا باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری جوکہ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے بھی جنرل سیکرٹری ہیں ،کی عدم توجہی اورہٹ دھرمی کی وجہ سے خیبرپختونخوا کا مقبول ترین کھیل باڈی بلڈنگ اپنی افادیت کھورہاہے جبکہ ان کے غیرمناسب رویہ اور باڈی بلڈنگ کے فروغ کونظراندازکرنے کی وجہ سے بہت سے سینئرکلب کوچزمیں بھی اشتعال پایاجاتاہے صوبے کے دیگر کھیلوں کی ایسوسی ایشن میں بھی موصوف نے اپنے ہی رشتہ داروں کوجنرل سیکرٹریزکے عہدوں پر تعینات کیا ہوا ہے جو کہ ایک مافیا کی شکل اختیار کر چکا ہے اس مافیا کی وجہ سے شہرمیں کھیلوں سے وابستہ دیگر ٹیلنٹڈکھلاڑی اور آفیشلزآگے نہیں آسکتے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں