ضلع لوئر کوہستان میں برف باری کی وجہ سے شاہراہ قراقرم بند

منگل 22 جنوری 2019 14:52

ضلع لوئر کوہستان میں برف باری کی وجہ سے شاہراہ قراقرم بند
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ضلع لوئر کوہستان میں برف باری کی وجہ سے لوئر کوہستان پٹن کے مقام جانچل نالہ میں بارش اور برف باری سے لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم بلاک ہوگئی۔ اس واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او لوئر کوہستان محمد سلیمان خان،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد ریاض خان ،ڈی ایس پی سرکل پٹن اورنگزیب خان،ایس ایچ او تھانہ پٹن معہ پولیس اور ایلیٹ کے جوانوں کے ساتھ مذکورہ مقام پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پٹن تا چکئی تک بارش اور برف باری ہونے کی وجہ سے پٹن جانچل کے مقام پرروڈ بلاک ہوا ہے۔ ایف ڈبلیواو کے جوان اور پولیس،ایلیٹ کے جوان شاہراہ قراقرم کو کھولنے میں مصروف ہیں جن کی نگرانی ضلعی پولیس سربراہ محمد سلیمان خان خود کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس سربراہ محمد سلیمان خان نے جملہ پولیس جوانوں کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ برف باری اور بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کیلئے پولیس کو ہر وقت الرٹ اور چوکس رہنا ہوگا۔ انھوں نے بارش اور برف باری کے پیش نظر پولیس جوانوں کی سپیشل دستے تعینات کر دیئے ہیں تاکہ وہ کے کے ایچ روڈ پر سفر کرنے والے سیاحوں/مسافروں کی بروقت امداد کر سکیں اورکسی ناخوشگوار واقع/حادثہ سے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں