حکومت ملک سے کرپشن ،بد عنوانی اور لوٹ کھوسٹ کا خاتمہ کر کے ملک کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے توانائی صرف کررہی ہے، اسد قیصر

میجر طاہر صادق کی بدولت اٹک نے جو مقام پی ٹی آئی کو دیا ، اسے سیاسی تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی ، جلد اٹک کی پسماندگی دور کی جائیگی، سپیکر قومی اسمبلی

اتوار 24 مارچ 2019 19:05

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قصیر نے کہا ہے کہ چیئر مین عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک سے کرپشن بد عنوانی اور لوٹ کھوسٹ کا مکمل خاتمہ کر کے ملک کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے لئے اپنی تمام تر توانائی استعمال کر رہی ہے جس سے محرومیوں کے اندھیرے جلد خوشحالی میں بدل جائیں گے ،میجر طاہر صادق کی بدولت اٹک نے جو مقام پاکستان تحریک انصاف کو دیا ہے اس کو سیاسی تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی جسے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ،آج اٹک کی ثقافت نے اپنے فن کا بے مشال مظاہرہ کر کے اپنی محبت کو نقش کر دیا ہے انشاء اللہ بہت جلد اٹک کی پسماندگی اور مرکزی شاہرائوں کی از سر نو تعمیر کی نوید دی جائیگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز فخر اٹک میجر طاہر صادق کی بدولت اور چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک محترمہ ایمان طاہر کی سرپرستی تین روزہ جشن بہاروں میلے کی اختتامی تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ پاکستان پر امن ملک ہے جس نے بھارت جیسے دشمن ملک سے بھی دوستی کا ہاتھ بڑھا کر امن کا جو پیغام دیا ہے پوری دنیا پر ثابت کر دیا ہے اس موقع ہر فخر اٹک میجر طاہر صادق نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قصیر کی اٹک آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ اٹک کی سر زمین کے شہیدوں اور غازیوں کی بے مشال قربانیوں سے بھری پڑی ہے اٹک کی عوام اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نرنند مودی کو للکارتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم خطروں سے کھیلنا جانتی ہے دیکھو تیری دھمکیوں اور جارحیت کے باوجود اٹک میلے کا جنون عروج پر ہے تقریب کے آخر میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قصیر نے میلے میں نیزہ بازی بیل دوڑ سمیت دیگر مقابلوں میں اول دوم سوم انے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی ملک جمشید الطاف سمیت اٹک کی ناموار سیاسی شخصیات موجود تھیں ۔

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں