امیورٹڈ حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہی:سید زلفی بخاری

ہفتہ 30 جولائی 2022 21:58

امیورٹڈ حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہی:سید زلفی بخاری
پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جولائی2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سید زلفی بخاری نے کہا ہے کہ امیورٹڈ حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ عوام کو مشکلات سے نکالنے کا واحد حل عام انتخابات ہیں۔ امپورٹڈ حکومت کو فوری طور پر مستعفی ہو کر عام انتخابات کا اعلان کرنا چاہئے۔ جلد از جلد انتخابات ہوں تاکہ ملک درست سمیت میں چل سکے۔

قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ملک میں ترقی و خوشحالی کیلئے امپورٹڈ حکومت کو گھر بھیجنا ہو گا۔پنجاب سمیت ملک بھر کے عوام نے واضح کر دیا کہ وہ کسی کی غلامی قبول نہیں کریں گے۔ قوم کی نظریں ایک بار پھر عمران خان پر لگی ہوئی ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب کے انتخابات کے سلسلہ میں عدالتی فیصلہ جمہوریت کو مستحکم کریگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ پنڈی گھیب کے موقع پر ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ملک عطرت علی ، وسیم افضل ، شاہد لطیف ،ملک عاصم، حاجی اسلم کے علاوہ پی ٹی آئی کے ورکرز اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ سید ذلفی بخاری نے کہا کہ عوام مہنگائی ، بے روزگاری ، لوڈ شیڈنگ اور بد انتظامی کے ہاتھوں تنگ آ چکے ہیں۔ آئے روز ڈالر کی اڑان نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی حلقہ سے میرے لیئے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنا کوئی مسئلہ نہیں۔

حلقہ این اے 50کی محرومیوں کا ازالہ ، حلقہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے و دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پسماندہ علاقے کی تقدیر بدلنے کیلئے اس حلقہ سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پڑول ، بجلی ، ڈیزل اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی۔ عوام ہر مشکل میں عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیںگے۔آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی دو تہائی سے بھی زیادہ اکثریت سے ملک بھر سے برسراقتدار آئے گی۔

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں