راولپنڈی بورڈکے امتحانات اور مارکنگ پر قبضہ مافیا کا راج

مخصوص اساتذہ کی اکثریت مبینی طور پرہر سال امتحانات اور مارکنگ ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں

منگل 8 مئی 2018 23:57

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء)راولپنڈی بورڈکے امتحانات اور مارکنگ پر قبضہ مافیا کا راج مخصوص اساتذہ کی اکثریت ہر سال امتحانات اور مارکنگ ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں ،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی بورڈ کی طرف سے لئے جانے والے میٹر ک اور انٹرکے امتحانات اور پیپرمارکنگ ڈیوٹی پر مخصوص اساتذہ کا قبضہ ہے جن کی ہر سال ڈیوٹی لگائی جاتی ہے حالانکہ موجودہ قوانین کے مطابق کوئی بھی استاد تین سال میں صرف ایک بار امتحانی یا پیپر مارکنگ ڈیوٹی کر سکتا ہے اور مارکنگ ڈیوٹی صرف وہ اساتذہ کر سکتے ہیں جن کا متعلقہ مضمون پڑھانے کا تین سالہ تجربہ اور وہ ہائی سکول میں تعینات ہوں لیکن کچھ ایسے اساتذہ بھی ہیں جو مڈل سکولوں میں تعینات ہیں لیکن ملی بھگت سے کسی ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر یا ہیڈ مسٹریس سے امتحانی فارم پر اپنے آپ کو ہائی سکول میں تعینات ظاہر کر کے مارکنگ ڈیوٹی لگوا لیتے ہیں اس غلط بیانی اور دھوکہ دہی میں مبینہ طور پر ہیڈ ماسٹر ،ہیڈ مسٹریس اور بورڈ کا عملہ بھی ملوث ہوتا ہے کچھ اساتذہ غیر متعلقہ مضامین کی مارکنگ اور پرکٹیکل امتحانات بھی لے رہے ہیں بورڈ کا عملہ ان اساتذہ کو زیادہ پیپر مارکنگ کے لئے دیتے ہیں جو ان کی خدمت کرتے ہیں جو کہ تحفے تحائف اور دعوتوں کی مد میں ہوتی ہے راولپنڈی بورڈ کی طرف سے جو سٹاف مارکنگ سینٹرزپر تعینات کیا جارہاہے وہ گذشتہ 15سی20 سے ضلع اٹک میں ہی تعینات کیا جارہاہے جبکہ ان کو جہلم ،چکوال،اور راولپنڈی بھیجنا بھی ضروری ہے کمشنر راولپنڈی سے اصلاح احول کا مطالبہ کیا جاتا ہے ۔

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں