پنڈی گھیب کی معروف کاروباری اور مذہبی شخصیت حافظ طلحہ زبیر قاتلانہ حملہ میں بال بال بچ گئے

واقعہ کے خلاف مقامی علماء اور عوام کا شدید رد عمل، ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی

بدھ 9 مئی 2018 23:21

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) پنڈی گھیب کی معروف کاروباری اور مذہبی شخصیت مولانا حافظ طلحہ زبیر قاتلانہ حملہ میں بال بال بچ گئے، زمین اور مقدمہ بازی کے تنازعہ پر انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، واقعہ کے خلاف مقامی علماء اور عوام کا شدید رد عمل، ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی، مولانا حافظ طلحہ زبیر نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شام اپنی ملکیتی اراضی واقع بالمقابل فوجی فاو،ْنڈیشن سکول پنڈی گھیب میں بذریعہ ایکسویٹر مشین زمین کی کھدائی اور پلاٹنگ کرا رہا تھا کہ اسی اثناء میں ملک حیدر علی مسلح پسٹل آیا اور مجھ پر پسٹل تان للکارا اور سائل پر یکے بعد دیگر ے اپنے پسٹل سے پانچ فائر کیے جو خوش قسمتی سے خطاء گئے پولیس نے 324 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں