ْپنڈی گھیب پولیس کی کاروائی، چار قمار بازوں کو گرفتار کر کے دائو پر لگی رقم بر آمد کر لی

جمعرات 28 جون 2018 22:51

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2018ء) پنڈی گھیب پولیس نے چار قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے داو،ْ پر لگی نقدی، موٹر سائیکل اور موبائل فون اپنے قبضہ میں لے لیے، پولیس رپورٹ کے مطابق مخبر خاص کی اطلاع پر انچارج چوکی پولیس سید عامر حسین شاہ نے گزشتہ شام عملہ کے ہمراہ منڈی مویشیاں میں چھاپہ مار کر چار افراد محمد تنویر، غلام فرید، محمد عرفان اور ظفر اقبال کو جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جبکہ داو،ْ پر لگی رقم مبلغ 13 ہزار سات سو روپے، 25 ہزار روپے مالیت کے دو موبائل فون ، 82 ہزار روپے مالیت کے دو موٹر سائیکل اور ایک عدد ڈولی دانہ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں