سابق حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،

پنڈی گھیب شہر اور گرد ونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج سے کاروباری زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا

جمعرات 12 جولائی 2018 21:13

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کی سابق حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،ملک بھر کی طرح پنڈی گھیب شہر اور گرد ونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج سے کاروباری زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا، عوام کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے، نگران وزیر اعظم سے نوٹس لینے کی اپیل، تفصیل کے مطابق تقریبا دو سال قبل پنڈی گھیب گرڈ اسٹیشن کو کروڑوں روپے کی لاگت سے 66 ہزار کے وی سے ایک لاکھ 32 ہزار کے وی میں اپ گریڈ کرنے کے موقع پر دعویٰ کیا گیا کہ کم وولٹیج کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوگیا ہے لیکن بد قسمتی سے یہ دعویٰ بھی خام خیالی ثابت ہوا موسم گرما شروع ہوتے ہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کی وجہ سے عوام الناس ، کاروباری حضرات اور طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عوامی اور شہری حلقوں نے نگران وزیر اعظم ناصر الملک سے فوری طور پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں