ملک بھر میں اربوں درخت لگانے کا منصوبہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،

کرنل ریٹائرڈ ملک انور خان ش*ہر پاکستانی اپنے حصے کا ایک پودا لگا کر اپنا فرض ادا کرئے، وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھر میں ہفتہ صفائی اور شجرکاری مہم کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،صوبائی وزیر ریونیو

جمعرات 21 مارچ 2019 23:20

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) صوبائی وزیر ریونیو پنجاب کرنل (ر) ملک انور خان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اربوں درخت لگانے کا منصوبہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ہر پاکستانی اپنے حصے کا ایک پودا لگا کر اپنا فرض ادا کرئے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزادر کی ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھر میں ہفتہ صفائی اور شجرکاری مہم کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرپشن سے پاک پاکستان اور پنجاب کو ترقی یافتہ و خوشحال صوبہ بنائیں گے۔ کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔ ملک کو لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہونا چاہئے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کرئے گا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ریونیو پنجاب کرنل (ر) ملک انور خان نے تحصیل میونسپل کمیٹی پنڈی گھیب میں گرین این کلین پنجاب کے تحت شجر کاری مہم کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نجیب اللہ ترین ، چیئرمین میونسپل کمیٹی آفتاب حیدری ، ایس ایچ او ، ڈی ایس پی اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں