پنڈی گھیب: مکان کی چھت گرنے سے ماں اور بیٹی جاں بحق۔تین افراد زخمی

جمعہ 28 فروری 2020 20:54

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء) مکان کی چھت گرنے سے ماں اور بیٹی جاں بحق۔تین افراد زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق پنڈی گھیب کے نواحی علاقہ نلہڈ میں شدید بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی۔

(جاری ہے)

جس کے باعث ملبے تلے دب کر 26 سالہ روبینہ بی بی ماں اور تین سالہ اریقہ بیٹی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ گھر کے تین افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں