ٹ* پی ٹی آئی کی حکومت شہریوںکو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام

اتوار 15 مارچ 2020 21:06

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2020ء) پی ٹی آئی کی حکومت شہریوںکو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام۔ مہنگائی ، بے روزگاری ، گندگی کے ڈھیر ، سٹرکوں کی خستہ حالت ، نکاسی آب و دیگر مسائل کی وجہ سے شہری پریشان ہیں۔ پنڈی گھیب کے نواحی علاقہ امن پور کے رہائشوں کا احتجاج ۔

(جاری ہے)

موجودہ دورمیں بھی علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم۔ہزاروں افراد پر مشتمل امن پور گائوں کی آبادی روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے مشکلات کا شکار۔ علاقہ مکینوں نے میڈیا کو بتایا کہ وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر کئی مرتبہ شکایات کے باوجود کوئی شنوائی نہ ہوئی۔ ڈیڑھ کلومیٹر روڈ جو کہ کچا ہونے کی وجہ سے حالیہ بارشوں کی شدت سے مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں