پنڈی گھیب: احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں فی کس خاندان 12ہزار روپے کی ادائیگی شروع

جمعہ 10 اپریل 2020 23:44

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2020ء) احساس پروگرام کے تحت پنڈی گھیب کے مستحقین میں فی کس خاندان 12ہزار روپے کی ادائیگی شروع۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر دو اور گورنمنٹ ہائی سکول میراشریف میں کیش کائونٹر قائم کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ کیمپ اسسٹنٹ کمشنر حیدر عباس اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک طارق رشید کی زیرنگرانی تمام احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھ کر لگایا گیا۔ اس پروگرام کے پہلے مرحلے میں احساس کفالت پروگرام کے تحت گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر دو پنڈی گھیب میں 86اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میرا شریف میں 39مستحق خواتین کو بارہ ہزار فی خاندان کے حساب سے پندرہ لاکھ روپے کی رقم تقسیم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں