عوام کورونا کے حوالے سے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کریں،ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان

ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف اپنی جانوں کی پروا کیئے بغیر اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی

منگل 14 اپریل 2020 23:18

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2020ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان نے کہا ہے کہ عوام کورونا کے حوالے سے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کریں۔ کورونا وائرس کے خلاف شعبہ میڈیکل کا کردار قابل ستائش ہے۔ ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف اپنی جانوں کی پروا کیئے بغیر اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔

تحصیل پنڈی گھیب میں اس وقت کورونا وائرس کا کوئی مریض داخل نہیں ہے لیکن پھر بھی عوام کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتا ل پنڈی گھیب کے اچانک دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عابد علی خان ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کیپٹن (ر) ڈاکٹر منظور حسین بھی موجود تھے۔سی او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے کورونا آئسولیشن وارڈ سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیااور ہسپتال کے آپرشنل امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹروں اور دیگر عملہ کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں

متعلقہ عنوان :

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں