لاک ڈائون کی وجہ سے معاشی حالات نے دیہاڑی دار محنت کش اور مزدور طبقے کی مجبوریوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے، ملک شیر علی

منگل 14 اپریل 2020 23:18

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2020ء) ڈسٹرکٹ چیئرمین زکوة عشر کمیٹی ملک شیر علی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون نے دیہاڑی دار محنت کش اور مزدور طبقے کو سب سے زیادہ متاثر کیا۔ ضلع اٹک کی ایک چوتھائی آبادی سطح غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور تھی اور لاک ڈائون کی وجہ سے معاشی حالات نے انکی مجبوریوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں صوبائی وزیر محکمہ زکوة و عشر پنجاب شوکت علی اور سیکرٹری عشر زکوة عالمگیر احمد خان کی ہدایات پر ضلع اٹک کے 3464دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کے افراد کے مابین تین کروڑ گیارہ لاکھ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جائے گی۔ دیہاڑی دار طبقے کے ہر ففرد کو فی کس نو ہزار روپے کی فراہمی کے حوالے سے قسط جاری کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی عثمان بزدار کی قیادت میں مستحق عوام کو ریلیف پہنچانے والے محکمہ جات اپنی بھرپور استعداد کار استعمال کر رہے ہیں۔ اس مشکل وقت میں ہمیں کمزور طبقات کا خاص خیال رکھنا ہی

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں