حکومت ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے غریب عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، سید خاور عباس بخاری

بدھ 15 اپریل 2020 21:25

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و فوکل پرسن برائے احساس پروگرام ضلع اٹک سید خاور عباس بخاری نے کہا ہے کہ حکومت ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے غریب عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔مستحق اور غریب افراد کو پوری عزت اور احترام سے رقوم کی ادائیگی انتہائی شفاف طریقے سے جاری ہے۔ احساس پروگرام کی رجسٹریشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

تاکہ کوئی مستحق مالی امداد سے محروم نہ رہ سکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے رہنما ملک خرم علی خان کی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی ملک خرم علی خان ، پی ٹی آئی کے بانی کارکن ملک جابر حیات ، ملک احمد رضا ، ملک نوشیروان حیدر و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے احساس پروگرام کے تحت مستحق افراد کو نقد رقم کی تقسیم کا فیصلہ ایک انقلابی اقدام ہے۔

وزیر اعظم احساس کیش کے ذریعہ غریب او مستحق افراد کی مشکلات کم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس اور غربت کے خلاف مشترکہ حکمت کے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ عوام گھروں میں رہ کر کورونا وائرس کو شکست دینے میں حکومت کا ساتھ دیں ۔

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں