آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع اٹک نے صوبائی وزیر تعلیم پنجاب کی برطرفی سمیت پانچ مطالبات پیش کر دیئے

بدھ 10 جون 2020 23:28

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2020ء) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن(ایپسما) ضلع اٹک نے صوبائی وزیر تعلیم پنجاب کی برطرفی سمیت پانچ مطالبات پیش کر دیئے ، گزشتہ روز الشمس پبلک سکول پنڈی گھیب میںآل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن(ایپسما) ضلع اٹک کے صدر قاضی نور الحسن ، تحصیل سیکرٹری جنرل میڈم سائرہ یاسمین کی صدارت میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تحصیل بھر کے نجی سکولوں کے سربراہان نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر قاضی نور الحسن اور میڈم سائرہ یاسمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس تعصب اور تنگ نظری کے باعث تعلیمی حلقوں میں متنازعہ ہو چکے ہیں انہیں فوری طو ر پر عہدے سے برطرف کیا جائے حکومتی مدارس کے ساتھ ساتھ نجی مدارس بھی قوم کے نونہالوں کو تعلیم دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے انہیں مافیا کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے یہ رویہ غیر ذمہ دارانہ اور قابل مذمت ہے اس سے معاشرے میں منفی سوچ پروان چڑھ رہی ہے اور والدین بھی اس کا شکار ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنے زیر تعلیم بچوں کی فیسیں جمع کرانے سے گریزاں نظر آتے ہیں پرئیویٹ سکولوں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ بند کیا جائے انہوں نے کہا کہ 20 فیصد کم فیس کا آرڈیننس منظور نہ ہونے کے باوجود تمام پرائیویٹ سکولز اس پر عمل در آمد کر رہے ہیں اسے بھی فوری طور واپس لیا جائے ستم ظریفی یہ ہے کہ حکومت نے سکولوں کی ایڈمنسٹریشن کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی یقین دہانی کے باوجود کام کرنے سے روک رکھا ہے انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کے تحت مرحلہ وار سکولز اور کالجز کھولنے کا میکنزم بنایا جائے، والدین کو سکول فیسیں جمع کرانے کا پابند کیا جائے اور گورنمنٹ سکولوں میں بچوں کے داخلہ کیلئے سکول چھوڑنے کے سرٹیفیکیٹ کی شرط لازم قرار دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں