پنڈی گھیب : کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ، سات دوکانوں کو سیل کر دیا گیا

جمعرات 18 مارچ 2021 20:49

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2021ء) کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سات دوکانوں کو سیل کر دیاگیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب حیدر عباس نے حکومت پنجاب کی جانب سے احکامات کے مطابق شام چھ بجے کے بعد دوکانیںبند کرنے کی خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت ایکشن ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے سات دکانیں سیل کردیں۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب حیدر عباس نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ تاجر حکومت کی جانب سے جاری کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں