کورونا سے بچنے کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہو گا، ڈپٹی کمشنر

بدھ 31 مارچ 2021 22:15

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2021ء) ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے کہا ہے کہ کورونا سے بچنے کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے عوام اور کاروباری افراد تعاون کریں۔عوام پولیو جیسے مہلک مرض سے بچائو کے لیئے مقررہ وقت پر اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور ان کی زندگیاں محفوظ بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب ، کرونا ویکسینشن سنٹر کے اچانک دورے اور میونسپل کمیٹی آفس پنڈی گھیب میں پولیو کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر جواد الہی ، ایم ایس ڈاکٹر شگفتہ جبین، نمائندہ ڈبلیو ایچ او ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منظور و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب کا اچانک دورہ کیا ۔ شعبہ حادثات میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات ، ڈاکٹروں کی حاضری اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی آفس پنڈی گھیب میں قائم کرونا ویکسینشن سنٹر کا بھی اچانک دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ افراد کو کورونا ویکسین لگانے کے عمل اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر جواد الہی نے ویکسینیشن سنٹر پر دی جانے والی سہولیات پر بریفنگ دی۔انسداد پولیو مہم کے دوسرے دن ٹیموں کی کارکردگی بارے اجلاس ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی زیر صدارت میونسپل کمیٹی آفس پنڈی گھیب میں منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ، نمائندہ ڈبلیو ایچ او ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور یونین کونسل میڈیکل آفیسرز نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام یونین کونسل میڈیکل آفیسرز کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ ضلع اٹک میں کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔ اہلیان اٹک سے گزارش ہے کہ وہ اپنے 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے دو قطرے لازمی پلائیں۔

متعلقہ عنوان :

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں