پنڈی گھیب ماہ رمضان کی آمد سے قبل مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی

بدھ 31 مارچ 2021 22:15

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2021ء) پنڈی گھیب ماہ رمضان کی آمد سے قبل مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی۔ اسسٹنٹ کمشنر مہنگائی پر کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام۔ پرائس کنٹرول کمیٹیاں غائب۔ شہریوں کا وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے نوٹس کامطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنڈی گھیب اور گردونواح میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے نے غریب اور کم آمدن والے لوگوں کے ساتھ ساتھ متوسط طبقے کے ہوش اڑا دیئے۔

رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کا طوفان۔ شہری شدید پریشان ۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب سمیت پرائس کنٹرول کمیٹیاں مہنگائی اور گراں فروشی کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام اور مافیا کے آگے مکمل طور پر بے بس۔ پنڈی گھیب کے شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب ، کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر سے فوری نوٹس کا مطالبہ۔

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں