پنڈی گھیب، چینی 85روپے کی بجائے 100روپے کلو میں فروخت

انتظامیہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام

منگل 13 اپریل 2021 23:39

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2021ء) پنڈی گھیب اسسٹنٹ کمشنر کے احکامات کی خلاف ورزی ۔ دوکاندار چینی 85روپے کلو کی بجائے 100روپے کلو فروخت کرنے لگے۔ انتظامیہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام۔ مقامی انتظامیہ چینی مافیا کے سامنے بے بس۔ شہریوں کا وزیر اعلی پنجاب سے کاروائی کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب کی جانب سے واضح ہدایت اور حکومت پنجاب کے احکامات کے باوجود پنڈی گھیب میں چینی 100روپے کلو فروخت ہونے لگی۔

جبکہ چند دن قبل اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب کی جانب سے واضح ہدایت تھی کہ جو بھی دوکاندار 85روپے فی کلو سے زائد چینی فروخت کرئے گا۔ اس دوکاندار کو ایک ماہ تک جیل کی سزا ملے گی۔ لیکن مقامی دوکاندار وں نے اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے دعوے جھوٹ ثابت ہوئے۔ پنڈی گھیب شہر میں اسسٹنٹ کمشنر اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے دوکاندار شہریوں کو لوٹنے لگے۔

حکومت کی جانب سے جاری چینی سرکاری ریٹ کے مطابق 85روپے فی کلو کی بجائے مقامی دوکاندار 100روپے فی کلو فروخت کرنے لگے۔ کوئی پوچھنے والا نہیں۔ شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب ، کمشنر راولپنڈی ، ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر و دیگر اعلی ارباب اختیار سے گراں فروشوں کے خلاف فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہی

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں