پنڈی گھیب ، نواحی علاقہ میانوالہ میں اراضی ریکارڈ سینٹر کے افتتاح

جائیدادوں سے متعلق بنیادی ریکارڈ عوام کی دہلیز پر فراہم کیا جارہا ہے،صوبائی وزیر مال ملک انور خان کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 29 مئی 2021 23:53

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2021ء) صوبائی وزیر مال پنجاب ملک محمد انور خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں زمینوں اور جائدادوں سے متعلق بنیادی ریکارڈ عوام کی دہلیز پر فراہم کیا جارہا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار دورہ پنڈی گھیب کے دوران نواحی علاقہ میانوالہ میں اراضی ریکارڈ سینٹر کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر پنڈ گھیب حیدر عباس اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ سینٹر پر موجود افسران نے صوبائی وزیر کو آپریشنل امور کے متعلق بر یفنگ دی۔بر یفنگ دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ سنیٹر میں عوام کو ان کی جائداد سے متعلق ہر قسم کا ریکارڈ انتہائی قلیل وقت میں مہیا کیا جائے گااور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر مال نے کہا کہ سینٹر میں عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور کسی بھی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں اراضی ریکارڈ سینٹرز قائم کیے جارہے ہیں جن کی وجہ سے عوام کو سہولت حاصل ہو رہی ہے۔اراضی سینٹرز میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ملک محمد انور نے بعد ازاں کو رونا ویکسی نیشن سینٹرپنڈ گھیب کا دور بھی کیا اور ویکسی نیشن کے عمل کا معائنہ بھی کیا۔انہوں نے علاقے کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کورونا ویکسی نیشن کر وائیں

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں