تحصیل پنڈی گھیب میں تقریباً 21 ہزار بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچائو کی ویکسین لگائی جائے گی،ڈاکٹر منظور حسین

جمعرات 3 جون 2021 23:07

پنڈی گھیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2021ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر منظور حسین نے کہا ہے کہ تحصیل پنڈی گھیب میں تقریباً 21 ہزار بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچائو کی ویکسین لگائی جائے گی,14 تا 26 جون کے دوران جاری رہنے والی مہم میں 9 ماہ سے لیکر 15 سال تک کے بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی, بچوں تک رسائی کے لیئے 12 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن میں 10 موبائل ٹیمز اور 2 فکس ٹیمیں ہونگی جس میں محکمہ صحت کا تربیت یافتہ سٹاف تعینات ہو گا اسکے ساتھ سوشل موبلائزر اپنے فرائض سرانجام دینگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر منظور حسین، سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن آفیسر محمد محمود افضل اور چیف ٹیکنیشن وسیم رضا نے ٹائیفائیڈ بخار سے بچائو کے لیئے آگاہی سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سوشل ایکٹیو سٹ اور سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی,سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقرین نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے اور علاقے کو ٹائیفائیڈ جیسی موذی بیماری سے بچانے کے لیئے عوام باالخصوص میڈیا,سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور نمایاں سماجی شخصیات محکمہ صحت اور انکے نمائندگان سے بھرپور تعاون کریں اور اس قومی مہم کا حصہ بننے کی تلقین کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں