پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق ضلعی نائب ناظم ملک ثمین خان کا پنڈی گھیب شہر کا دورہ

علاقے کے عوام کی بے لوث خدمت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ اپنے دورے اقتدار میں حلقہ کے مختلف دیہاتوں میں بجلی، سوئی گیس اور سڑکوں سمیت لا تعداد ترقیاتی کام کروائے۔ ًعلاقے کے عوام کو درپیش مسائل کو ہر پلیٹ فارم پر اجاگر کرتے رہیں گے، ٹی پارٹی سے خطاب

جمعرات 21 اپریل 2022 22:37

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق ضلعی نائب ناظم ملک ثمین خان کا پنڈی گھیب شہر کا دورہ۔ پنڈی گھیب شہر کے دورے کے موقع پر ورکروں کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ملک ثمین خان آف غریبوال کا بھرپور استقبال کیا گیا۔حاجی محمد سلیم کی جانب سے محلہ گلزارہ آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ملک ثمین خان کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں ورکروں نے شرکت کی۔پنڈی گھیب شہر کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک فیصل منیر سے ان کی رہائش گاہ پر سابق ضلعی نائب ناظم ملک ثمین خان نے ملاقات کی۔ ملک فیصل منیر نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حاجی محمد مسکین ، فرحی ملک ، خواجہ نذیر احمد ، حاجی سلیم، نور شاہ علوی، مقبول احمد، محمد جاوید ، خواتین ونگ کی رہنما روبینہ بی بی، سائمہ بی بی، نسیم اختر، فردوس اعوان کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیدار اور ورکرز بھی موجود تھے۔

بعدازاں پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیداروں کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق ضلعی نائب ناظم ملک ثمین خان آف غریبوال کے اعزاز میں محلہ مسلم ٹاؤن میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیداروں ، ورکروں ، خواتین اور میڈیا کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ملک ثمین خان آف غریبوال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے عوام کی بے لوث خدمت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

اپنے دورے اقتدار میں حلقہ کے مختلف دیہاتوں میں بجلی، سوئی گیس اور سڑکوں سمیت لا تعداد ترقیاتی کام کروائے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام کو درپیش مسائل کو ہر پلیٹ فارم پر اجاگر کرتے رہیں گے۔ ہم علاقے کی عوام کے ساتھ ہیں۔ حاجی محمد مسکین، فرحی ملک، حاجی سلیم، خواتین ونگ کی رہنما روبینہ بی بی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق ضلعی نائب ناظم ملک ثمین خان آف غریبوال کی علاقے کیلئے گراں قدر خدمات ہیں۔

سیاسی و سماجی حوالے سے ملک ثمین خان عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں۔ ہمارے علاقے کی خوش قسمتی ہے کہ ملک ثمین خان جیسا دلیر، نڈر اور عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والا لیڈر موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق ضلعی نائب ناظم ملک ثمین خان آف غریبوال کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ ہماری دعوت پر یہاں تشریف لائی

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں