د* مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کرنا پیپلز پارٹی کا نظریہ ہی:سردار سلیم حیدر

Yپہلی مرتبہ جامع لیبر پالیسی کا اعلان بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کیا تھاپیپلز پارٹی مزدوروں اور محنت کش طبقات کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی: رہنما پاکستان پیپلز پارٹی

اتوار 1 مئی 2022 19:40

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کرنا پیپلز پارٹی کا نظریہ ہے۔پہلی مرتبہ جامع لیبر پالیسی کا اعلان بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کیا تھاپیپلز پارٹی مزدوروں اور محنت کش طبقات کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی ۔

آج کا دن پاکستانی مزدور کمیونٹی کے کردار، صلاحتیوں ، کام سے لگائو، ملک کی خوشحالی اور ترقی پسند قوم کے عزم کی علامت ہے۔

(جاری ہے)

ہم پر لازم ہے کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کی خدمات کے معاوضے کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں، ملکی تر قی کے لیے حقوق اور فرائض میں توازن انتہائی ناگزیرہے۔پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں محنت کشوں کے حقوق تسلیم کرنے اور وسعت دینے کے حوالے سے ہمیشہ اگلی صفوں میں رہی ہے۔

پیپلز پارٹی کے نظریئے و منشور کی اساس محنت کشوں کی بہبود و ترقی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مشکل حالات میں پیپلز پارٹی محنت کشوں کے مفادات کے تحفظ اور انہیں ریلیف دلوانے کے لئے میدان میں کھڑی ہے۔پیپلز پارٹی محنت کشوں کی وکیل اور محافظ کا کردار نبھاتی رہے گی۔محنت کشوں کی ترقی کے بغیر دنیا کی حقیقی ترقی ادہوری ہی

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں