پنڈی گھیب: پولیس نے منشیات (آئس) فروخت کرنے کے الزام میں ایک خاتون گرفتار۔ مقدمہ درج

پیر 2 مئی 2022 20:40

پنڈی گھیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2022ء) پولیس نے منشیات (آئس) فروخت کرنے کے الزام میں ایک خاتون گرفتار۔ مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈی گھیب میں درج شدہ ایف آئی آر کے مطابق معتبر خفیہ ذرائع سے معلوم ہوا کہ آمنہ بی بی ساکن محلہ مسجد الکوثر اخلاص منشیات فروشی (آئس) کا دھندہ کر رہی ہے اور نوجوان نسل کو نشہ فروخت کرکے اٴْنکا مستقبل تباہ کر رہی ہے جس پر پنڈی گھیب پولیس نے عدالت سے تلاشی وارنٹ حاصل کرنے کے بعد لیڈیز کانسٹیبلان سمیت اٴْسکی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تو اٴْسکے قبضے سے سفید مومی لفافہ جس میں 1140 گرام وزنی آئس پیلے رنگ کی ٹیپ میں لپٹی تھی برآمد ہو گئی , پولیس نے خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا ہے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ پنڈی گھیب حاجی گلفراز کا کہنا تھا کہ منشیات فروشی سے منسلک افراد کو خبردار کرتا ہوں کہ یہ کام چھوڑ دیں وگرنہ عبرتناک انجام کے لیئے تیار رہیں نوجوان نسل کو منشیات کی لت لگا کر اٴْنکا مستقبل تباہ کرنے والا کسی بھی نرمی کا مستحق نہیں عوام کے تعاون سے علاقے میں منشیات جیسی برائی پر جلد قابو پا لینگی

متعلقہ عنوان :

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں