عوام امپورٹڈ حکومت سے نجات چاہتے ہیں، مہنگائی کا واویلا کرنے والے اب عوام سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں،پی ٹی آئی رہنماء

جمعرات 12 مئی 2022 00:10

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2022ء) سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری ، سابق وفاقی وزیر علی محمد خان اور سابق معاون خصوصی ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ عوام امپورٹڈ حکومت سے نجات چاہتے ہیں۔ مہنگائی کا واویلا کرنے والے اب عوام سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔ امپورٹڈ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

عمران خان کی احتجاج کی کال گیم چینجر ثابت ہو گی۔عمران خان قوم کی آخری امید ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کا بیانہ فوری الیکشن ہیں۔

(جاری ہے)

عوام امپورٹڈ حکومت سے نجات چاہتے ہیں۔ عمران خان کی مقبولیت کا گراف پہلے سے بھی کئی گنا بڑھ چکا ہے۔ پاکستان شدید معاشی بحران کا شکار ہے۔ موجودہ ملکی بحران کا واحد حل صاف و شفاف اور فوری انتخابات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ پنڈی گھیب کے موقع پرپاکستان تحریک انصاف کے ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اٹک میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ تاریخی ہو گا۔ موجودہ بحران کا واحد حل فوری الیکشن ہے۔ عمران خان کو سازش کے تحت اقتدار سے الگ کرنے پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ عوام نے لولی لنگڑی حکومت کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں