ئ*پنڈی گھیب، عمران خان کی صورت میں ہمیں ایک بہترین قیادت میسر ہوئی ،سید ذلفی بخاری

اتوار 12 جون 2022 20:35

# پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2022ء) سابق مشیر وزیر اعظم و پی ٹی آئی کے رہنما سید ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کی صورت میں ہمیں ایک بہترین قیادت میسر ہوئی ۔عمران خان ہی وہ واحد عوامی لیڈر ہے جس کا جینا مرنا سب پاکستان اور پاکستانی عوام کیلئے ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی قیادت میں پاکستان تیزی سے ترقی کر رہا تھا پاکستان کے دشمنوں کو یہ سب قبول نہیں تھا اور موجودہ امپورٹڈ حکومت جس طریقے سے برسراقتدار آئی وہ بھی سب کے سامنے ہے حالیہ تمام رپورٹس کے مطابق عمران خان کا دور حکومت کئی تجربہ کاروں سے بہترین رہا ہے۔

ہر گزرتا دن پاکستانیوں پر عمران خان کی سچائی اور ایمانداری کا بھید کھولتا جا رہا ہے وقت نے ثابت کر دیا کہ صرف عمران خان ہی واحد لیڈر ہے جو پاکستان کو آزاد اور خودمختار بنا سکتا ہے پاکستانی عوام سے اپیل ہے کہ پاکستان کی خاطر عمران خان کا ساتھ دیں تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ایک بہترین اور آزاد پاکستان دے سکیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل پنڈی گھیب کے علاقہ کھوڑ میں ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) ملک انور خان و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے انتخاب لڑنے کے لیے این اے 50 کا انتخاب کیا ہے تاکہ اور اللہ کے حکم اور آپ کی سپورٹ سے آنے والے الیکشن میں بھرپور حصہ لونگا اور اللہ نے چاہا تو منتخب ہوکر دہائیوں سے موجود محرومیوں کو دور کرونگا۔ذلفی بخاری نے کہا کہ این اے 50پسماندہ حلقہ ہے۔ حلقہ کے عوام کی محرومیوں کا اذالہ کروں گا۔حلقے کی پسماندگی کا خاتمہ ، عوامی مسائل کا حل اور حلقے کے عوام کی معیار زندگی کو بہتر بننا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔۔

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں