i پنڈی گھیب: میونسپل کمیٹی عملہ عید کے تینوں دن متحرک

uشہر بھر سے آلائشیںٹھکانے لگائیں۔ صفائی کے بہترین انتظامات

منگل 12 جولائی 2022 19:00

{ پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2022ء) میونسپل کمیٹی عملہ عید کے تینوں دن متحرک۔شہر بھر سے آلائشیںٹھکانے لگائیں۔ صفائی کے بہترین انتظامات۔اسسٹنٹ کمشنر اعجاز عبدالکریم کی ہدایت اور سینٹری انسپکٹرطارق محمود کی نگرانی میں میونسپل کمیٹی کے عملہ صفائی نے عید الاضحی کے تینوں دن شہر کے مختلف مقامات سے قربانی والے جانوروں کی آلائشیوں کو بروقت ٹھکانے لگایاگیا۔

(جاری ہے)

عید الاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی کیلئے گرینڈ آپریشن تین دن جاری رہا ۔گرینڈ آپریشن میںسینٹری انسپکٹر طارق محمود سمیت میونسپل کمیٹی کے عملہ نے بڑی مستعدی اور ذمہ داری سے قربانی کی آلائشوں کو بر وقت ٹھکانے لگانے اور صفائی ستھرائی کے امور میں بہترین خدمات انجام دیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے عید کے موقع پر شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور صفائی کے حوالے سے جائزہ لیا۔ میونسپل کمیٹی کی جانب سے شہر بھر میں چونا بھی پھینکا گیا۔میونسپل کمیٹی کی جانب سے شہر بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں