ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے حاضر سروس و ریٹائرڈ پولیس افسران و بیوگان میں بچوں کی اعلی تعلیم کے لئے سکالر شپ تقسیم کئے

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 24 جولائی 2021 16:49

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے حاضر سروس و ریٹائرڈ پولیس افسران و بیوگان میں بچوں کی اعلی تعلیم کے لئے سکالر شپ تقسیم کئے
پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،امیر حمزہ)   ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے اپنے آفس میں حاضر سروس و ریٹائرڈ پولیس افسران و بیوگان میں بچوں کی اعلی تعلیم کے حصول کے لئے سالانہ سکالر شپ اور جہیز فنڈ کی مد میں 1لاکھ 72ہزار 540روپے کے چیک تقسیم کیے تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے مرحوم انوارالحسن ASIکی بیوہ،کنسٹیبل لیاقت علی، اور محکمہ پولیس سے ریٹا ئرکانسٹیبل محمدظہور احمد میں بچیوں کی شادی کے لیے جہیز فنڈکی مد میں 1,00000 روپے کے چیک تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے محکمہ پولیس سے شہید ہونے والے کانسٹیبلان نعیم احمد،محمد بشیر اور حاضر سروس عبدالطیف شاہد کے بچوں میں اعلی تعلیم کے حصول کے لیے سکالر شپ کی مد میں 72ہزار 540 روپے کے چیک بھی تقسیم کیے۔اس موقع پر ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب انعام غنی کے ویژن کے مطابق ریٹائر و حاضر سروس پولیس ملازمان اور دوران سروس فوت ہو جانے والے افسران و ملازمان کے بیوی بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے ضلع پولیس آپ کی ہر طرح سے مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں