ڈی ایس پی ٹریفک ٹوبہ کا ڈرائیور حضرات کو ڈرائیونگ کے متعلق لیکچر

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 24 جولائی 2021 18:07

ڈی ایس پی ٹریفک ٹوبہ کا ڈرائیور حضرات کو ڈرائیونگ کے متعلق لیکچر
 پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،امیر حمزہ) ڈی آئی جی ٹر یفک عمران محمود کی ہدایت اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمرفاروق کے حکم پرڈی ایس پی ٹریفک عظمت کامران  نے جنرل بس سٹینڈ ٹوبہ میں ڈرائیور حضرات کو ڈرائیونگ کے متعلق لیکچر دیا اس موقع پر ریڈر ڈی ایس پی ٹریفک اے ایس آئی محمد نعمان،انچارج ایجوکیشن شاہد شریف T.W بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)


اس مو قع پر ڈی ایس پی ٹریفک عظمت کامران کا کہنا تھا کہ اوور سپیڈ گاڑی نہ چلائیں۔چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کی مقر رہ حد سے زیادہ سپیڈ نہ ہو۔اوور لوڈنگ نہ ہو۔گاڑی چلانے والے کے پاس لائسنس ہونا ضروری ہے۔غلط اور ٹیکینگ نہ کی جائے۔غیر ضروری پریشر ہارن کا استعمال نہ کیا جائے۔دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال نہ کیاجائے اور نہ ہی کوئی نشہ والی چیز استعمال کریں۔دوران ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں