پیرمحل جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب

Ameer Hamza امیر حمزہ ہفتہ 14 اگست 2021 16:32

پیرمحل جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب
پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2021ء) یوم آزادی کے موقع پر میونسپل کمیٹی پیرمحل میں پرچم کشائی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تفصیل کے مطابق ملک بھر کی طرح پیرمحل میں بھی یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے یوم آزادی کے موقع پر میونسپل کمیٹی پیرمحل کے لان میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل رانا غلام مرتضی نے پرچم کشائی کر کے باقاعدہ تقریبات کا آغاز کیا پولیس کے چاق و چوبند دستے نے پرچم کو سلامی پیش کی تقریب کے دوران فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی پرچم کشائی کی تقریب کے اختتام پر قوم و ملک کی سلامتی خوشحالی اور کشمیری بہن بھائیوں کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں،اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل رانا غلام مرتضی کا کہنا تھا کہ ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دیں کر وطن حاصل کیا ہیں ہماری بھی جان حاضر ہیں آج کے دن کی مناسبت سے ہم سب یہ عہد کریں کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کو ایک عظیم ریاست بنائے گئے ایک ایسی ریاست کوئی کسی کا استحصال نہ کریں۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں