پیرمحل میونسپل کمیٹی عملہ کی چیف آفیسر محمد طاہر فاروق کی قیادت میں کاروائی

Ameer Hamza امیر حمزہ جمعرات 30 ستمبر 2021 12:26

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر2021ء) میونسپل کمیٹی پیرمحل عملہ کی چیف آفیسر محمد طاہر فاروق کی قیادت میں کاروائی درجنوں سائن بورڈقبضہ میں لے لیے قبضہ میں لیے گئے سائن بورڈ غوثیہ چوک نادرا آفس اور رجانہ روڈ گرین بیلٹ کے اندر لگے ہوئے تھے تفصیل کے مطابق نجی وپرائیویٹ سکولوں اور کاروباری اداروںنے میونسپل کمیٹی کی مجوزہ فیس اداکیے بغیر اپنے کاروباری اشتہاری بورڈ معروف شاہراہوں غوثیہ چوک نادرا آفس اور رجانہ روڈ پیرمحل گرین بیلٹ کے اندر لگارکھے ہیں جس سے ٹریفک میں رکاوٹ سمیت حادثات کا باعث بن رہے ہیں چیف آفیسر محمد طاہر فاروق کی قیادت میں میونسپل کمیٹی عملہ نے غیر قانونی سائن بورڈ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے درجنوں سائن بورڈ اکھاڑ کر ا پنے قبضہ لے لیے۔

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں