پیرمحل گزشتہ روز قتل ہونے والی خاتون کے ورثاء کا ریلوے پھاٹک پر احتجاج

Ameer Hamza امیر حمزہ جمعرات 7 اکتوبر 2021 17:27

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اکتوبر2021ء) گھریلو ناچاقی پر شادی شدہ خاتون کو خاوند نے قتل کرکے نعش جوڑیاں سڑکاں پر پھینک دی خاوند اور دونامعلو م کے خلاف قتل کا مقدمہ درج مقتولہ خاتون کے ورثاء کا ملزم گرفتار نہ کرنے پر ریلوے پھاٹک بندکرکے نعش رکھ کر احتجاج تفصیل کے مطابق جوڑیاں نہروں سے ملنے والی عورت کی شناخت پروین زوجہ شاھد جاوید قوم رحمانی سے ہوگئی خاوند شاہد جاوید نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کو تیز دار آلہ سے قتل کرکے جوڑیاں نہراں پر پھینک دیا تھاتھانہ اروتی پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد زیر دفعہ 302ت پ کے تحت مقتولہ خاتون کے بھائی ندیم کی مدعیت میں تین کس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مقتولہ خاتون کے ورثاء نے ملزمان گرفتار نہ کرنے پر   ریلوے پھاٹک ملتان روڈ پیرمحل بندکرکے نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا چوکی پولیس پیرمحل امداد اسلم نے ہمراہ پولیس مظاہرین سے مذاکرات کرکے روڈ کو کلیئر کروایا۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں