پیرمحل مسلم لیگ کا گڑھ ، این اے 113اور پی پی 123میں لیگی امیدواروں کو کامیاب کروائیں گے،منتخب کونسلرز، ٹکٹ ہولڈرز، لیبر کونسلرز

جمعرات 5 جولائی 2018 21:15

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2018ء) پیرمحل مسلم لیگ کا گڑھ ہے این اے 113اور پی پی 123میں مسلم لیگ کے امیدواروں چوہدری اسدالرحمن ، پیر قطب علی المعروف علی بابا کو کامیاب کروائیں گے ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی پیرمحل کے 19وارڈز کے منتخب کونسلرز، ٹکٹ ہولڈرز، لیبر کونسلرز اقلیتی کونسلر ، سپیشل نشتوں پر منتخب ہونے والے امیدواران مسلم لیگ سٹی اور یوتھ ونگ تحصیل پیر محل کے عہدیداروں کی سردار میرج ہال میں بھرپور پریس کانفرنس اس موقع پر چوہدری اسدالرحمن رمدے این اے 113 سید قطب علی شاہ المعروف علی بابا پی پی 123 مسلم لیگ کے سرپرست خالد سردارچیئرمین چوہدری عبدالغفار محمد افضل بائو ، اصغر علی لالہ چوہدری نزیراحمد ٹھیکیدار کے علاوہ ایک بڑی تعداد معززین شہر بھی موجود تھی اس موقع پر چوہدری خالد سردار کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والوں نے ثابت کر دیا وہ کل بھی اکٹھے تھے آج بھی ساتھ ہیں سب لوگوں کا اتحاد اس بات کی علامت ہے حلقہ پی پی 123سے مسلم لیگ ن واضح اکثریت سے جیتے گی میونسپل کمیٹی کے کونسلروں کی صوبائی سیٹ پر مسلم لیگ ن کو ووٹ نہ دینے کی افواہیں دم توڑ گئیںتمام کونسلروں نے قومی اور صوبائی دونوں سیٹوں پر مسلم لیگ ن کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا تمام شرکاء نے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری اسدالرحمن امیدوار صوبائی اسمبلی قطب علی شاہ المعروف علی بابا کو اپنی بھر پور حمایت کا یقین دلایا میونسپل کمیٹی پیرمحل کے 19وارڈز کے منتخب کونسلرز، ٹکٹ ہولڈرز، لیبر کونسلرز اقلیتی کونسلر ، سپیشل نشتوں پر منتخب ہونے کونسلر سماجی حلقوں تاجر تنظیموں کی جانب سے چوہدری خالد سردار کی قیادت میں امیدوار قومی اسمبلی چوہدری اسدالرحمن امیدوار صوبائی اسمبلی قطب علی شاہ المعروف علی باباکی حمایت پر چوہدری اسدالرحمن اور علی بابا کی جیت یقینی ہوگئی

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں