لوگوں کی اکثریت اینٹی بائیوٹک ادویات کے مابعد اثرات سے قطعا کوئی آگاہی نہیں رکھتی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ

علاج معالجہ کے سلسلے میں بے دریغ سٹرائیڈز اور اینٹی بائیوٹک کا استعمال انسانی جانوں کیلئے عذاب کی صورت اختیار کر چکا ہے، بیسیوں لوگ موت کے منہ میں جا چکے ہیں ، ڈاکٹر جمیل صفدر کا میڈیکل آفیسر سول ہسپتال کے ہمراہ آگاہی واک و سیمینار کے شرکاء سے خطاب

ہفتہ 17 نومبر 2018 18:41

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) لوگوں کی اکثریت اینٹی بائیوٹک ادویات کے مابعد اثرات سے قطعا کوئی آگاہی نہیں رکھتی علاج معالجہ کے سلسلے میں بے دریغ سٹرائیڈز اور اینٹی بائیوٹک کا استعمال انسانی جانوں کیلئے عذاب کی صورت اختیار کر چکا ہے ۔ سٹرائیڈز کے ا ستعمال کی وجہ سے بیسیوں لوگ موت کے منہ میں جا چکے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر جمیل صفدر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ نے ہمراہ ڈاکٹر ہارون مجید سینئر میڈیکل آفیسر سول ہسپتال اینٹی بائیو ٹیک ہفتہ آگاہی کے سلسلہ میں واک اور سیمینارکے شرکاء سے خطاب میں کیا ڈاکٹر جمیل صفدر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ نے کہا اینٹی بائیو ٹک ادویات کے بے جا استعمال سے جسم میں بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت کم ہو جاتی ہے (ڈاکٹر جمیل صفدر)اینٹی بائیوٹک مستند ڈاکڑ کے نسخہ کے مطابق استعمال کرنا چاہیئے ڈاکٹر ہارون مجید سینئر میڈیکل آفیسر نے کہا لوگوں میں اینٹی بائیوٹک ادویات کاازخود استعمال کے بڑھتے رجحان کو روکنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر ادویات کا استعمال ہر گز نہیں کرنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ اینٹی بائیوٹک ادویات کا بے جا استعمال انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔انھوں نے کہا کہ دنیا میں گذشتہ چند سالوں میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے استعمال میں 36فیصد اضافہ ہوا ہے لوگوں کی اکثریت اینٹی بائیوٹک ادویات کے مابعد اثرات سے قطعا کوئی آگاہی نہیں رکھتی علاج معالجہ کے سلسلے میں بے دریغ سٹرائیڈز اور اینٹی بائیوٹک کا استعمال انسانی جانوں کیلئے عذاب کی صورت اختیار کر چکا ہے ۔

سٹرائیڈز کے ا ستعمال کی وجہ سے بیسیوں لوگ موت کے منہ میں جا چکے ہیں مگر مسیحا ہیں کہ اپنی پریکٹس کو وسعت دینے کے لئے انہی کا سہارا لئے ہوئے ہیں ۔16اقسام کے انسٹرائیڈز پر پوری دنیا میں پابندی ہے مگر ممنوعہ اور مضر صحت و جاں ہونے کے باوجود پاکستان بھر میں دھڑلے سے فروخت کئے جاتے ہیں ۔ نیم حکیم خطرہ جاں قسم کے عطائی تو اپنی جگہ سٹرائیڈز سے اپنا دھندہ چلا رہے ہیں لیکن المیہ یہ ہے کہ بڑے بڑے کوالیفائیڈ ڈاکٹر بھی ان کا بے دریغ استعمال کروا رہے اینٹی بائیو ٹیک ہفتہ آگاہی کے سلسلہ میں تھانہ روڈ تک واک کی گئی ڈپٹی ڈی او ایچ کی زیر قیادت میڈیکل اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں