پیرمحل: موبائل ویٹرنری سرکاری وین پر ڈرائیونگ کی تربیت دیتے ہوئے گاڑی بجلی کے پول سے جاٹکرائی ،

بجلی کا پول ٹوٹنے سے متعد دیہات کی بجلی بند گاڑی کا اگلا حصہ تباہ

ہفتہ 24 نومبر 2018 21:10

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2018ء) موبائل ویٹرنری سرکاری وین پر ڈرائیونگ کی تربیت دیتے ہوئے گاڑی بجلی کے پول سے جاٹکرائی بجلی کا پول ٹوٹنے سے متعد دیہات کی بجلی بند گاڑی کا اگلا حصہ تباہ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے محکمہ لائیوسٹاک کے عملہ کو جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے موبائل ویٹرنری یونٹ پر مشتمل گاڑیا ں دے رکھی ہیں پیرمحل ویٹرنری عملہ نے مویشیوں کی دیکھ بھال کی بجائے سرکاری گاڑی پر ڈرائیونگ کی تربیت شروع کر رکھی ہے موضع خانجوان سی پلات میں اناڑی ڈرائیور نے ویٹرنری گاڑی سیکھتے ہوئے بجلی کے پول سے ٹکرا دی گاڑی ٹکرانے سے گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طورپر تباہ ہوگیا بجلی کا پول بھی ٹوٹ گیابجلی کا پول ٹوٹنے سے متعدد دیہات کی بجلی بندہوگئی واپڈاکے لائن مینوں نے اطلاع پر کئی گھنٹوں کے بعد بجلی کو بحال کیا

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں