پیرمحل، ہیلتھ کیئر کمیشن کی غفلت لاپرواہی ، پیرمحل میں عطائی لیبارٹریاں موت باٹنے لگی

ایک ہی وقت میں تین تین لیبارٹریوں کے مختلف ٹسٹ، ایم بی بی ایس ڈاکٹر کے بورڈ لگاکر سرعام لوٹ مار میں مصروف

پیر 3 دسمبر 2018 23:14

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2018ء) ہیلتھ کیئر کمیشن کی غفلت لاپرواہی ، پیرمحل میں عطائی لیبارٹریاں موت باٹنے لگی ایک ہی وقت میں تین تین لیبارٹریوں کے مختلف ٹسٹ دینے لگے ایم بی بی ایس ڈاکٹر کے بورڈ لگاکر سرعام لوٹ مار شروع تفصیل کے مطابق پیرمحل میں ہیلتھ کیئر کمیشن کی غفلت لاپرواہی سے کلینکل لیبارٹریاں جنہوں نے معروف کمپنیوں کے بورڈلگاکر کولیکشن سنٹر ، ایم بی بی ایس ڈاکٹر کے بورڈلگاکر عوام کو لوٹنے کاسرعام دھندہ شروع کررکھا ہے ایک ہی وقت میں کروائے گئے تین لیبارٹریوں کے مختلف ٹسٹ ، کلینکل لیبارٹریوں کی سرعام لوٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے ہائوسنگ کالونی پیرمحل کے رہائشی محمد عالم جس کی عمر 70سال نے ایک وقت میں تین کلینکل لیبارٹریوں اکرم کلینکل لیبارٹری ، محبوب کلینکل لیبارٹری ، جلیل شہید کلینکل لیبارٹری شامل ہے سے شوگر ٹسٹ کروایا جس میں کیے گئے ٹسٹ اکرم کلینکل لیبارٹری ، 174محبوب کلینکل لیبارٹری ،206 جلیل شہید کلینکل لیبارٹری136رزلٹ دے کر رپورٹ وارثان کے حوالے کردی ایک ہی وقت میں تین مختلف ٹسٹ نے نہ صرف ڈاکٹر ز کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا بلکہ تین مختلف لیبارٹریوں کے واضح فرق سے کلینکل لیبارٹریوں کی رپورٹ ملنے پر شہری اور ان کے اہل خانہ اور ڈاکٹر ز سخت پریشانی کا شکار ہے جبکہ ہیلتھ کیئر کمیشن کے ارکان نے عطائی کلینکل لیبارٹریوں کے خلاف کاروائی کرکے انہیں سیل کردیا چند دن بعد بھاری رقم لے کر ڈی سیل کرکے انہیں شہریوں کے جان ومال کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دے دی متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، سیکرٹری ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ چائنا برانڈ ڈاکٹروں کے بورڈ کی آڑ میں کلینکل لیبارٹریوں کو عوام کی صحت جان مال سے لوٹنے سے روکا جائے اور فی الفور معروف کمپنیوں کے کولیکشن سنٹر بند کرواکر عطائیت کا خاتمہ کیاجائے

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں