پیر محل ،تجاوزات کیخلاف بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کارقبہ خالی کروا لیاگیا

پیر 3 دسمبر 2018 23:14

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2018ء)تحصیل ریگولیشن آفیسر مظفر علی کا سینئر سب انجینئر احسان یوسف صاحب اور انکروچمنٹ انسپکٹر عاطف ندیم گجر کے ہمراہ شادمان کالونی اور لوئر کالونی میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بڑی کارروائی کروڑوں روپے مالیت سات کنال رقبہ خالی کروا لیاناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری رہے گی ناجائز قابضین سرکاری رقبہ خود بخود چھوڑ دیںمظفر علی تحصیل ریگولیشن آفیسر، تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی چیئرمین چوہدری خالد سردار ، چیف آفیسر طارق محمو دکمبوہ کے حکم پر تحصیل ریگولیشن آفیسر مظفر علی نے سینئر سب انجینئر احسان یوسف صاحب اور انکروچمنٹ انسپکٹر عاطف ندیم گجر،رضوان نقشبندی ، بابا عدنان ساگر کے ہمراہ شادمان کالونی اور لوئر کالونی میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بڑی کارروائی کروڑوں روپے مالیت سات کنال رقبہ خالی کروا لیا

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں