پیرمحل، ناروے میں قرآن کی بے حرمتی کیخلاف احتجاجی ریلی

جمعرات 28 نومبر 2019 23:53

پیر محل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2019ء) پیر محل میں سماجی تنظیموں کی جانب سے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف سماجی تنظیموں کے رہنمائوں نے ایک بڑی ریلی نکالی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔احتجاجی ریلی ملک چوک سے اللہ والا چوک تک نکالی گئی۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں مذمتی تحریروں والے فلیکس اٹھا رکھے تھے۔احتجاجی مظاہرین نے ناروے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔اللہ والا چوک میں ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے واقعہ کی پرزور مذمت کی۔ مظاہرین نے ناورے سے سفارتی تعلقات ختم کر کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ریلی کے اختتام پر شرکاء نے ناروے کا پرچم نذر آتش کیا ۔

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں