دو مختلف جگہوں پر آگ لگنے کے الگ الگ واقعات ، انسانی جانیں محفوظ رہیں

جمعرات 19 جنوری 2023 13:00

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2023ء) پیر محل میں دو مختلف جگہوں پر آگ لگنے کے الگ الگ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں ، دونوں واقعات میں انسانی جانیں محفوظ رہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر پیرمحل کے علاقے غوثیہ آباد منگل بازار کے قریب جنرل سٹور میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں دکان میں موجود سامان بسکٹ کاپیاں وغیرہ جل گئیں۔

(جاری ہے)

واقعے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم ریسکیو ٹیموں نے بروقت پہنچ کر آگ بجھا دی۔ آتشزدگی کا دوسرا واقعہ بے نظیر پارک میں پیش آیا جہاں سکیورٹی عملے کے کمرے میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی ، آگ لگنے سے بستر اور چار پائیاں جل گئیں۔ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ، خوش قسمتی سے دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں