سرکاری ملازمین فرضی شناسی سے مردم شماری کا کام مکمل کریں،چوہدری ظہور احمد

جمعرات 16 فروری 2017 15:13

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2017ء) عوام کو حقوق کی فراہمی مردم شماری سے مشروط ہے سرکاری ملازمین فرضی شناسی سے مردم شماری کا کام مکمل کریں تاکہ ملک میں وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جاسکے ان خیالات کااظہار ڈویژن سینسر آفیسر چوہدری ظہور احمد نے حافظ محمد نجیب تحصیل سینسر آفیسر کے ہمراہ چھٹی مردم شماری کی دوسری تربیتی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا 20کروڑ عوام کو ان کے حقوق کی فراہمی اور وسائل کادرست استعمال مردم شماری سے مشروط ہے اس لیے تمام اہلکار قومی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہوکر اپنے فرائض انجام دیں کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں انہوںنے مردم شمار ی کا ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر شمارکرنے اور انہیں مجاز اتھارٹی کو بھجوانے کی ہدایات بھی کی اس موقع پر محمد علی اے ای او ، عبدالرزا ق ڈپٹی ہیڈ ماسٹرمحمد انجم ،عبدالغفار، ملک طارق ہیڈماسٹر ، چوہدری محمد اسلم محمد صدیق صاحب نمائندہ مردم شماری بھی موجود تھی

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں