خود کش حملہ کرنے والے ملک اور اسلام کے دشمن ہیں،ابوتراب

جمعرات 16 فروری 2017 15:13

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2017ء) اسلام امن ، بھائی چارہ کا درس دیتا ہے ملک میں خود کش حملہ کرنے والے ملک اور اسلام کے دشمن ہیں کوئی مسلمان اپنے مسلمان بھائی کو بموں سے نہیں مارتا ان خیا لات کا ظہارابوتراب سابق ضلعی چیئرمین ایف آئی ایف نے لاہور بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہمیں خوف خدا کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی زندگی کے اصول متعین کرنا چاہیے ہمیں ہمیشہ اللہ تعالی پر توکل رکھنا چاہیے اسلام کے سنہری اصولوں کو اپنا کر ہمیں اپنی عاقبت سنوارنی چاہیے مذہب اسلام نے امن کا درس دیا ہے اسلامی مملکت میں اقلیتوں کے لئے بھی حقوق وضع کئے گئے ہیں ان کے ساتھ سختی نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے مگردرندہ صفت دہشت گردی جنت کی خاطر مسلمانوں کے گلے کاٹ رہے ہیں وہ دین کی خدمت نہیں بلکہ کسی خاص مقصد کی تکمیل چاہتے ہیں ہمیں ایسے لوگوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی جو کہ مملکت پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں انہوںنے کہا پرو فیسر حافظ محمد سعید کی نظر بندی سمجھ سے بالاتر ہے دین اور پاکستان کی خدمت کرنے والوں کو ملک دشمن بھارت کے لیے سب اچھا کی رپورٹ دینے کے لیے نظر بند کرنا ملک کے محب وطن لوگوں سے زیادتی کے مترادف ہے انہوںنے کہا ہم ملک پاکستان کی سلامتی اور دین اسلام کی سربلندی کے لیے کوشاں ہے ہر وہ میلی آنکھ جو وطن کی سلامتی کے خلاف اٹھے اس کو جھکانے کے لیے پاک فوج اور حاکم وقت کے ساتھ ہے

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں