کرپشن وکمیشن کا دور گزر گیا،اپنی حکومت میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں اسکی مثال نہیں ملتی ،سردار غلام مصطفی خان ترین

ٹوٹ پھوٹ کا شکارعلی زئی ملیزئی روڈ پر جلد کام شروع کیا جائیگا،تعلیمی معیار میں بہتری لائی گئی ہے،صوبائی وزیر

اتوار 30 جولائی 2017 22:10

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2017ء) صوبائی وزیر بلدیات حاجی سردار غلام مصطفی خان ترین نے کہا کہ کرپشن وکمیشن کا دور گزر گیااپنی دور حکومت میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں اسکی مثال نہیں ملتی ٹوٹ پھوٹ کا شکارعلی زئی ملیزئی روڈ پر جلد کام شروع کیا جائیگاتعلیمی معیار میں بہتری لائی گئی ہے میرٹ کی پامالی قبول نہیں اللہ کے بعد اولس کو جوابدے ہیں کلی علی زئی کو پانچ چھوٹے تالاب اور کھیلوں کیلئے ایک گراونڈ کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی عوامی شکایات کا خاتمہ کردیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی ملک نعمت اللہ ترین علی زئی کی رہائش گاہ ترین ہاوس پشین میں ملنے والی علی زئی اولسی جرگہ کے ایک وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ڈاکٹر اسد حاجی صادق حاجی داد محمد سمیع اللہ حاجی جبار حاجی باز محمد نعیم واسیع ترین حضرت علی نقیب اللہ اور حاجی محمد حسن اس موقع پر موجود تھے انہوں نے کہا کہ پچھلے دور حکومت میں عوام کیساتھ فراڈ کیا گیا کوئی بتائے پچھلے دور حکومت کے عوامی نمائندوںنے مظلوم عوام کیلئے کیا کیا اپنی سیاسست چمکانے اور عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا گیا پشتون قوم کو ایک منصوبے کے تحت پسماندہ رکھا گیا جوایک المیہ ہے انہوں نے کہا کہ بلند وبانگ دعووں کا سہارا نہیں لیتے اپنے حلقہ انتخاب میں تعلیم اور صحت کے مراکز فعال بنادئیے گئے ہیں عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائیگی 2013کے الیکشن کے بعد انقلابی ترقی لائی گئی ہے جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں عوام کے حقوق انکے دہلیز پر حل کرنے کا تہیہ کررکھا ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم کوعام کرنے ،صحت کے شعبے میں مزید بہتری لانے،کھیلوں کو فروغ دینے سمیت بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ہم اور عوام ایک ہیں انہیں درپیش مسائل کی مکمل بیخ کنی ہی ہمارا شیوہ ہے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چائیے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاکر ملک وقوم بالخصوص علاقے کا نام روشن کریں کیونکہ کھیل ہی انسان کو منشیات جیسی ناسور سے دور رکھتا ہے۔ ہمارے ترقیاتی کاموں سے ایک نئے دور کا آغاز کردیا گیا ہے معیار تعلیم میں دن بہ دن بہتری لائی جارہی ہے نقل کی روک تھام اولین ترجیح ہے درس وتدریس کے نظام میں نمایاں بہتری لائی گئی ہے معماران قوم کا مستقبل کسی کے ہاتھوں داو پر لگنے نہیں دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ پشتون قوم پر صدیوں سے مظالم ڈھائے جارہے ہیں جسکے سامنے صرف پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے خاتمے کا خواہاں ہوں زئی و خیلی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا کرسی اور وزارت آنی جانی چیزیں ہیں عوام کی خدمت سے ہی دل کو سکون ملتا ہے ۔

پچھلے انتخابات میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیا ہے اسکے باوجود بھی اگر کسی کے چوٹے موٹے مسائل درپیش ہوں تو میرے دروازے سب کے لئے ہمہ وقت کھلے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں