امن عامہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، قانون شکن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،اسسٹنٹ کمشنر ممتاز کھیتران

اتوار 29 جولائی 2018 00:30

پشین۔28جولا ئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2018ء) اسسٹنٹ کمشنر ممتاز کھیتران نے کہا کہ امن عامہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے قانون شکن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ڈسٹرکٹ سے منشیات اور جرائم کے مکمل خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے قانون سب کیلئے برابر ہے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے اور امن وامان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے لیویز فورس نے امن وامان کی قیام کیلئے بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں سمیع ترین کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر پشین کے خصوصی ہدایات پر اشتہاری ملزمان ،منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں لیویز فورس کے جوانوں کو تمام تر سہولیات سے آراستہ کردیا گیا ہے ڈسٹرکٹ کے عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے والے لوگ ہیں عوام اپنے ارگرد مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھے قیام امن میں مزید بہتری لانے کیلئے سب کو متحد ہوکر کام کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں