پشین،فائرنگ سے ایک شخص قتل

اتوار 20 جنوری 2019 14:50

پشین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) پشین کے نواحی علاقے کلی کھرل آبادمیں نامعلوم وجوھات کی بناء پر ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنے چچازاد بھائی کوقتل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشین کے نواح میں واقع کلی کھرل آباد میں گھریلو وجوھات کی بنیاد پر چچازاد بھائی نے فائرنگ کرکے لعل محمد ولد عبدالجبار کو زخمی کردیا، جسے فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔مزید کاروائی مقامی لیویز کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں